ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ڈی پی آئی نے کرناٹک میں صدرراج نافذ کرنے کے مطالبہ کے ساتھ صدر ہند کے نام چلائی ای میل مہم؛ ریاست بھر سے روانہ کئےگئے ای میل

ایس ڈی پی آئی نے کرناٹک میں صدرراج نافذ کرنے کے مطالبہ کے ساتھ صدر ہند کے نام چلائی ای میل مہم؛ ریاست بھر سے روانہ کئےگئے ای میل

Thu, 28 Apr 2022 18:30:42    S.O. News Service

بھٹکل  30 اپریل (ایس او نیوز) کرناٹک میں سرکاری  فنڈ کے غلط استعمال، غیر ذمہ دارانہ  حرکتیں، انتشار، بدعنوانی، اقربا پروری اور اقلیتوں اور دلتوں کے خلاف  ریاستی حکومت کے امتیازی سلوک  کا حوالہ دیتے ہوئے  سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے  صدر ہند کے نام ای میل پیغام روانہ کرنے کی ایک مہم شروع کی  ، جس کے تحت ریاست کے مختلف حصوں سے صدر ہند کو ای میل روانہ کئے   گئے  ہیں۔

اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  ایس ڈی پی آئی اُترکنڑا کے   اہم ذمہ دار توفیق بیری نے بتایا کہ   ریاست کے ہر کونے سے ای میل روانہ کئے جارہے ہیں اورایک  اندازہ کے مطابق    پانچ ہزار سے زائد ای میل صدر ہند کے نام  روانہ کئے جاچکے ہیں۔


Share: